رمضان میں موثر بلدی انتظامات کا مطالبہ

شادنگر میں مسلم وفد کی رکن اسمبلی وائی انجیا یادو سے نمائندگی
شادنگر /15 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اتحاد یوتھ اسوسی ایشن شادنگر فرخ نگر صدر محمد کبیر احمد کی قیادت میں محمد عبدالعلیم ، محمد قیوم ، محمد کاشف ، محمد کلیم ، عاصم ، عبداللہ ، عرفان خان ، خالد خان ، مدثر ، وسیم ، محمد مختار ، عبدالمتین ،افروز اور دیگر یوتھ کے قائدین نے رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو سے شادنگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں ملاقات کی اور یادداشت حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کی عنقریب آمد ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر موثر انتظامات سے متعلق توجہ دلائی گئی ۔ تحریری نمائندگی میں مطالبہ کیا کہ مساجد کے اطراف و اکناف موثر صفائی کے انتظامات کئے جائیں ۔ مساجد کے پاس اسٹریٹ لائیٹس نصب کئے جائیں اور پانی کی موثر سربراہی کے علاوہ بلاوقفہ برقی سربراہی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ رات دیر گئے تک کاروبار کو کھلے رکھنے کی اجازت کا مطالبہ کیا گیا ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے ماہ رمضان المبارک موقع پر درکار تمام سہولتیں مہیا کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو توجہ دلانے و ہدایت دینے کا تیقن دیا ۔ اتحاد یوتھ اسوسی ایشن فرخ نگر شادنگر کے وفد نے بلدیہ چیرمین شادنگر اگنور وشوم ، بلدیہ کمشنر شادنگر راما انجینیلو ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو سے شادنگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں ملاقات کے موقع پر تلنگانہ ڈپٹی سی ایم محمد محمود علی کے فرزند محمد اعظم علی ، محمد خواجہ سلیم ، محمد عبدالروف ، ایم ایس نٹراج ، وینکٹشور ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔ ڈپٹی سی ایم تلنگانہ محمد محمود علی کے فرزند محمد اعظم کی پہلی مرتبہ آمد پر رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو ، اقلیتی قائد محمد خواجہ سلیم نے گلپوشی و شال پوشی کی ۔