جگتیال /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ماہ صیام میں رات دیر گئے ہوٹلوں کو کھلا رکھنے اور برقی سربراہی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کے علاوہ پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے سب کلکٹر مسٹر ڈی کرشنا بھاسکر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ سب ڈیویژن کے مختلف محکموں کے اعلی عہدیداران اور مسلم قائدین کے ساتھ سب کلکٹر آفس جگتیال میں منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پولیس کو ٹریفک مسائل سے نمٹنے اور قبل از وقت مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ہوٹلوں وغیرہ کو پارکنگ چھوڑ کر لگانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی اور تحصیلدار کو بھی ان کے ہمراہ جانے کی ہدایت دی ۔ مساجد کے پاس خصوصی انتظامات صاف صفائی اسٹریٹ لائیٹس اور بلیچنگ کا چھڑکاؤ اور پانی کی سربراہی اور عید کے دن عیدگاہوں پر صاف صفائی کا خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت دی اور حکومت کی جانب سے خصوصی گرانٹس کی فراہمی کا بھی تذکرہ کیا ۔ اس موقع پر ملت کے ذمہ داران نے ماہ رمضان میں فٹ پاتھ کاروباریوں کے ساتھ پولیس سے نرمی کرنے اور برقی سربراہی کو افطار کے موقع پر مسدود نہ ہونے ، رات دیر گئے تک ہوٹلوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا اور عیدگاہ پر واٹر پروف پینڈال نصب کرنے کا وائس چیرمین سراج الدین نے مطالبہ کیا اور پکوان گیس کی سربراہی بلاتاخیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ جگتیال نور مسجد کے روبرو ڈیوائڈر کو برخواست کرنے ریاض الدین ماما نے مطالبہ کیا ۔ جناب ریاض خان صدر ملت اسلامیہ نے سب کلکٹر کی جانب سے رمضان کے موقع پر مختلف انتظامات کی ہدایت کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر محکمہ پولیس ریونیو ، بلدیہ کے کمشنر تحصیلدار اور سرکل انسپکٹر کے علاوہ ملت کے قائدین کورٹلہ بلدیہ وائس چیرمین محمد رفیع الدین مٹ پلی صدر ملت امجد خان جگیتال وائس چیرمین بلدیہ سراج الدین منصور عیدگاہ صدر سید جمیل احمد جامع مسجد صدر بسم اللہ خان اور دیگر موجود تھے ۔