ورنگل /17 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رمضان بابرکت مہینہ ہے ، زیادہ تر وقت عبادتوں میں گذاریں خاص کر نوجوان جو ہوٹلوں اور نکڑوں پر اپنا وقت گذارتے ہیں ۔ پرامن ماحول کو بنائے رکھنے کی ہم تمام ملکر کوشش کریں ۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ ورنگل تاریخی اور پرامن شہر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سریندر ناتھ ، ایڈیشنل کمشنر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن شاہد مسعود نے سٹی فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں منڈی بازار مرچنٹ اسویس ایشن کی جانب سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں مرچنٹ اسوسی ایشن کے اراکین ، محکمہ پولیس اور میونسپل کارپوریشن ، محکمہ برقی کے عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اے سی پی نے کہا کہ ورنگل کے کثیر مسلم آبادی والے علاقہ منڈی بازار ورنگل میں عوام کی کثیر تعداد خریداری کی غرض سے آئی ہے ۔ ہر سال کی طرح پولیس کی جانب ٹریفک کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گرین باورچی ہوٹل ، ایپل ہاسپٹل کے علاقوں میں پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ علاوہ اس کے بسوں کا رخ موڑ دیا جائے گا ۔ ہنمکنڈہ سے آنے والی بسوں کو پوچماں میدان سرکل سے نرسم پیٹ روڈ تا اسٹیشن موڑ دیا جائے گا ۔ رمضان کے ایک ماہ تک پولیس کی خصوصی ٹیموں کو تعینات کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مسلسل پٹرولنگ کی جائے گی اور گاڑیوں پر تین افراد کی سواری پر اور تیز رفتار گاڑی چلانے پر بھی نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ میڈیکل ٹیم کے ساتھ ایک کیمپ قائم کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تاکید کریں کہ زیادہ تر وقت مساجد میں گذاریں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ نوجوانوں کی زیادہ تعداد ہوٹلوں کے پاس نظر آتی ہے ۔ جس کے اطراف ٹریفک کا مسئلہ درپیش رہتا ہے اور دوکانات کے سامنے گروپ بناکر نوجوان نہ ٹہریں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر شاہد مسعود نے کہا کہ رمضان کے موقع پر خصوصی طور پر صاف صفائی کا اہتمام کیا جائے گا ۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے افطار کے بعد جو کبھی کچرا رہتا ہے اس کی صفائی کی جائے گی ۔ دوکانات کے مالکین کچرا ایک جگہ جمع کریں کارپوریشن کے صفائی کا محلہ آکر لے جائے گا ۔ ہر سال کی طرح کارپوریشن کی جانب سے منڈی بازار میں برقی قیمقموں کو لگایا جائے گا ۔ 100 ہالیجن لائیٹ کے علاوہ ڈے نائیٹ لائیٹوں کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔ اس موقع پر صدر اسوسی ایشن محمد معشوق علی ، شیخ احمد مسیح الدین ، ایم اے علیم ، محمد خورشید ، مسعود الرحمن ، قاری شبیر احمد ، محمد طاہر ، عبدالرحیم ، رگھورام ، ساگر ، محمد زبیر ، سید عثمان اقبال ، محمد امجد اور دیگر موجود تھے ۔