رمضان شاپنگ فیسٹیول 2014

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : رمضان شاپنگ فیسٹیول کا حیدرآباد میں یکم جولائی تا 29 جولائی 2014 ایگزیبیشن گراونڈ نامپلی پر انعقاد ہوگا ۔ حیدرآباد میں رمضان شاپنگ فیسٹیول جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹیول ہے کا بڑے پیمانہ پر انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ فیسٹیول کا ماہ رمضان کے دوران اے آئی آئی ای کے تعاون سے انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ رمضان شاپنگ فیسٹیول میں داخلہ فری ہوگا ۔ فری پارکنگ سہولت ہوگی ۔ خواتین کے خصوصی یوم رکھیں جائیں گے ۔ بچوں کا زون ہوگا ۔ افطار کاانتظام رہے گا ۔ شاپنگ فیسٹیول کے دوران ہمہ اقسام کے ملبوسات ، جویلری ، جدید الیکٹرانکس اشیاء ، آٹو موبائیلس و دیگر اشیاء دستیاب رہیں گے ۔ مسٹر طارق منیر ڈائرکٹر رمضان شاپنگ فیسٹیول نے یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول میں فرنشنگ پراڈکٹس ، لکڑی ، اسٹیل فرنیچر ، ٹکسٹائیل اور دیگر برانڈس کے اشیاء کا وسیع تر کلکشن دستیاب رہے گا ۔۔