سد ی پیٹ 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رمضان اور بونال کے پیش نظر آر ڈی او سدی پیٹ مسٹر اے متیم ریڈی نے ڈیویژن سطح پر انتظامات کے تعلق سے اجلاس منعقد کیا جس میں حلقہ اسمبلی دوبارک ایم ایل اے مسٹر ایس رام لگنا ریڈی نے شرکت کی اور ڈیویژن سدی پیٹ کے تحت کے تحصیلدار، ایم پی ڈی اوز، سماجی ،سیاسی مذہبی اور رضا کارانہ تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی ۔ آر ڈی او نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر کی ہدایت مساجد (منادر) بونال کے پیش نظر مساجد اور مندروں کے پاس صاف صفائی پینے کے پانی کی سربراہی،سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس تمام سہولیات فراہم کرنا،سرکاری طور پر مساجد اور مندروں کو روشنی سے سجاتا۔ انہوں نے کہا کہ مواضعات میں بھی مساجد اور مندروں کو سجانا، صفائی، سڑکوں کی مرمت،آبی سربراہی اور بجلی کی سربراہی تمام سہولیات فراہم کرنا، آر ڈی او متیم ریڈی نے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہئے سختی سے عمل کرنا بصورت دیگر سخت نوٹ لیاجائے گا۔ آر ڈی او نے محکمہ پولیس سے خواہش کی شہر دیہاتوں میں امن و امان قائم رکھنے میں کوتاہی نہ برتیں۔ آر ڈی او نے کہا کہ رمضان کے آغاز سے ختم رمضان تک بازارکھلے رہیںگے۔ آر ڈی او نے تمام قائدین سے خواہش کی کہ عہدیداروں کا تعاون کریں۔ آر ڈی او نے گیس ڈیلرس کو ہدایت دی کہ عیدین میں بلا عذر ایچ پی،انڈین گیس فراہم کریں کسی قسم کیشکایت کاموقع نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ شکر کے اضافی کوٹہ کیلئے حتی المکان سعی کی جائیگی ۔ محکمہ پولیس کے عہدیداروں نے قائدین سے خواہش کی کہ ہمارا تعاون کریں اور عوام سے اپیل کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ اگر کوئی واقعات رونما ہوں تو ربط پیدا کریں۔ اجلاس کے اختتام سے قبل دوباک ایم ایل اے خطاب کیا اور نیک تمناوں کی امید کی۔ آر ڈی او نے کہاکہ ماہ رمضان دو کانیں یعنی کاروباری ادارے 12.30 بجے رات تک کھلے رہیں گے۔