اوٹکور۔17جون ( سیاست ذسٹرکٹ نیوز) ماہ صیام کی آمد آمد سے مسلمانان اوٹکور میں تیاریوں کیلئے سرعت پیدا ہوگئی ہے ۔شہر اوٹکور کی مختلف مساجد کے متولیوں اور انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ دار مساجد کی آہک پاشی رنگ و روغن میں اور نماز تراویح کیلئے حفاظ کے انتظامات میںجہاں مصروف ہیں وہیں رمضان المبارک کی خاص ذش حلیم کیلئے ہوٹل والے بٹھیاں تعمیر کر کے تیاریاں مکمل کرچکے ہیں ۔ واضح رہے کہ اوٹکور کی حلیم منفرد و مقام رکھتی ہے۔ قلب شہر میں واقع جامع مسجد پہنچ کے وسیع میدان پر لگایا جاتا ہے ۔ جہاں پر رمضان میں پورا میدان بھرا ہوا ہوتا ہے ‘ سرپنچ ایم بھاسکر نے ماہ مقدس میںخصوصاً جہاں پر روزہ داروں کا اژدہام ہے ۔ گندی نالیوں کی صفائی اور مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کا انتظام کروایا ۔ اس کے علاوہ بھی گرام پنچایت کی جانب سے روزآنہ نلوں کے ذریعہ صاف و شفاف پانی کے سپلائی کرنے کا عملی طور پر یقین دلایا ہے ۔