اوٹکور ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : اوٹکور میں جماعت اسلامی ایس آئی او کی جانب سے جامع مسجد پنچ مدرسہ فیض الہدی اوٹکور میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر مسلم برادران کے ساتھ ساتھ ہندو بھائیوں کو اس افطار میں مدعو کیا گیا تھا ۔ افطار سے قبل ایک اجلاس عام منعقد ہوا ۔ جس میں بحیثیت مہمانان خصوصی محمد مجاہد صدیقی ناظم ضلع محبوب نگر ، برادر محمد ایوب تلگو مقرر ریجنل سکریٹری یس آئی او تلنگانہ اسٹیٹ ، زیڈ پی ٹی سی پرکاش ریڈی ، ایم بال ریڈی محمد کاظم حسین امیر مقامی جماعت اسلامی محمد آصف کرنول صدر ضلع یس آئی او ، مقامی صدر ایس آئی او عبدالرشید اور دیگر شریک تھے ۔ اس موقع پر محمد مجاہد صدیقی ناظم ضلع نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید کا نزول ہوا۔ رمضان کی اہمیت بتلاتے ہوئے کہا کہ رمضان صبر کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مبارک میں امت مسلمہ کے ایک مہینے کے روزے فرض کئے گئے ۔ اس مہینے سے بھر پور استفادہ کرنے کی خواہش کی ۔ محمد ایوب یس آئی او سکریٹری ریجنل نے بزبان تلگو میں غیر مسلم بھائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزے ہر قوم کے افراد اپنے مذہب کے حساب سے رکھ لیتے ہیں ۔ ہندو اور مسلمان کے روزوں میں بڑا امتیاز ہے ۔ مسلمان اللہ کو راضی رکھنے کے لیے دن بھر بھوکے پیاسے رہتے ہیں ۔ اپنے مالک کو راضی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کو اللہ تعالی ماہ مقدس رمضان میں نازل فرمایا ۔ اس کتاب کو کثرت سے پڑھنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر غیر مسلم حضرات میں بزبان تلگو میں ( قرآن سب کے لیے ) کتابچہ تقسیم کیے ۔ تاکہ وہ بھی اسلام سے واقف ہوجائیں ۔ اس موقع پر وارڈ ممبر ویلفیر پارٹی منصور علی عبدالخالق صدر کمیٹی محمد منظور احمد ، محمد اسحاق ، محمد جاوید ، محمد اقبال ، امرچنتھ ، محمد ضمیر علی منڈل اقلیتی چیرمین دیگر شریک تھے ۔۔