مکۃ المکرمہ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کعبۃ اللہ کے اطراف و اکناف کا علاقہ جسے مطاف کہا جاتا ہے اور جہاں عرصہ دراز سے توسیع کیلئے تعمیری کاموں کا سلسلہ جاری ہے‘تازہ ترین اطلاع کے مطابق جاریہ سال رمضان المبارک تک کام کی تکمیل ہوجائے گی جہاںفی گھنٹہ ایک لاکھ عازمین کی گنجائش ہوگی۔ ڈرائرکٹر آف پراجکٹ منیجمنٹ سلطان القریش نے جمعہ کے روز اس بات کی توثیق کی۔ اخبار الاقتصادیان بھی اس خبر کی توثیق کی ۔ تعمیراتی کام کی تکمیل میں پراجکٹ کا تیسرا مرحلہ بھی شامل ہے جس کے تحت بیسمنٹ ‘پہلی منزل اور دوسری منزل کے قریب کا کام بھی شامل ہے جبکہ مسجد حرام کے شمالی حصوں کا کچھ کام بھی جن میں نماز ادا کرنے کے مقام اور بیت الخلاء بھی شامل ہیں۔ مسٹر القریش نے بھی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ہم یوٹیلیٹی عمارتوں پر زائد توجہ مرکوز کررہے ہیں جن میں سرکاری دفاتر ‘آپریشن رومس ‘سکیوریٹی اتھاریٹیز کے ہیڈ کوارٹرس‘ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ‘ہلال احمر‘سیول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ دفاتر شامل ہیں جن میں 95% فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔