عادل آباد۔30ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے رمس (Rims)دواخانہ میں EHS ایمپلائیز ہیلت اسکیم کے تحت سرکاری اور وظیفہ یاب افراد کے علاج کی غرض سے شعبہ کا افتتاح 2اکٹوبر کو ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا کریں گے ‘ یہ بات رمس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشوک نے میڈیا سے مخاطب ہوکر بتائی اور کہا کہ 25 مہلک بیماریوں کیلئے ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی جارہی ہے ۔ ہفتہ میں دو دن چہارشنبہ اور جمعرات کو دوپہر دو بجے تا چار بجے تک مریصوں کی دیکھ بھال کی خاطر گراؤنڈ فلور پر ڈاکٹرس خدمات انجام دیںگے ۔ شدید مریضوں کی خاطر بستر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں مریضوں کی مکمل جانچ بھی کی جائیں گی ۔ مستقر کے رمس میں دو کروڑ روپیوں کے صرفہ سے ایرکنڈیشن شعبہ کا قیام جہاں عمل میں لایا جارہا ہے وہیں 48اقسام کی ادویات بھی مفت فراہم ہوں گی ۔ علاج کے پہلے مرحلے میں تین ماہ کا کورس (ادویات) مریضوں کو فراہم کی جائیں گی ۔ کارپوریٹ دواخانہ کے طرز پر سرکاری ملازمین اور موظف افراد کا علاج کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشوک نے کہا کہ 272 بخار کے مرض میں مبتلا افراد دواخانہ میں زیر علاج ہیں جبکہ ’’ ڈینگو ‘‘ مرض میں مبتلا تین افراد کا بھی علاج کیا جارہا ہے ۔