رقم نہ دینے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی نذرِ آتش

حیدرآباد۔/18جنوری، ( سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک شرابی شخص نے شراب پینے کے لئے رقم نہ دینے پر اپنی بیوی کو زندہ جلادیا۔ الوال پولیس ذرائع کے مطابق 28سالہ گنتی رما جو امبیڈکر نگر الوال کے ساکن راجیہ کی بیوی تھی۔ ان کی شادی گیارہ سال قبل ہوئی تھی۔ راجیو بلدیہ میں ملازم تھا لیکن اس کی شراب پینے کی عادت اور حرکتوں سے اس کی ملازمت بھی چلی گئی تھی۔

وہ کثرت سے شراب نوشی کا عادی تھا جس نے15جنوری کو اپنی بیوی سے شراب پینے کے لئے رقم طلب کی تاہم بیوی کی جانب سے انکار پر اس نے برہم ہوکر اپنی بیوی کو زدوکوب کیا اور باورچی خانہ میں لیجاکر اس کو زندہ جلادیا جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔