رقم طلب کرنے والے عام آدمی پارٹی کے دو قائدین برطرف

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی کے عہدیداروں کو یہ سخت پیغام دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج یو پی کے اپنے دو قائدین کو پارٹی ٹکٹس کے معاوضہ میں رقم طلب کرنے پر برطرف کردیا۔ تلک لین کی قیامگاہ پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں اودھ زون کے کنوینر ارونا سنگھ اور ہردوئی کے خازن اشوک کمار کو لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ دینے کے معاوضہ میں رقم طلب کرنے کے الزام میں برطرف کردیا۔ اِن دونوں نے امکانی امیدواروں سے رقم طلب کی تھی۔ شکایت ملنے پر ثبوت طلب کیا گیا اور ثبوتوں کا جائزہ لینے پر الزامات درست پائے گئے۔