رقمی لین دین کا معاملہ ، ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) رقمی لین دین کے نتیجہ میں ایک میستری کا قتل کردیا گیا ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ اے دیپیا ساکن بی سی کالونی عبداللہ پور میٹ جس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے ہے نے ملیش سے کچھ قرض حاصل کیا تھا ۔ رقم کی عدم ادائیگی کے نتیجہ میں دیپیا اور ملیش کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ کل /25 جنوری کو ملیش اور اس کے رشتہ دار سلیش اور دیگر افراد خاندان نے دیپیا کے مکان پہونچ کر رقم کی واپسی کو لیکر جھگڑا کیا اور بعد ازاں اس پر پتھروں اور لاٹھیوں سے وار کردیا ۔ اس واقعہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس حیات نگر نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔