رعیتو انشورنس اسکیم کیلئے ایک ہزار سے زائد درخواستوں کا ادخال

مد ہول /27 جولائی ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )اے ڈی اے انجی پرساد مدہول اگریکلچر ڈیویژن آفیسر نے بتایا کہ مدہول میں اب تک 1 ہزار 667 کسانوں نے رعیتو بیما انشورنس اسکیم کیلئے فارم داخل کئے 825 کسانوں کے فارم داخل کر نا باقی ہے جو بھی کسان رعیتو بیما اسکیم میں انشورنس کروانا چا ہتے ہیں آدھار کارڈ اور نا منی کا آدھار کارڈ زیراکس کے ساتھ متعلقہ اگریکلچر آفیسر س سے رجوع ہو کر فارم داخل کریں 15 اگسٹ سے رعیتو بیما انشوررنس اسکیم کا آغاز ہوگا جس سے کسانوں کی اچانک موت پر 5 لا کھ روپئے کا انشورنس بیما دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ اب تک مدہول منڈل کے تمام ہی دیہاتوں میں 70 فیصد کسانوں نے رعیتو بیما انشورنس کے تحت فارم داخل کردیا ہے اور 30 فیصدکسان اس انشورنس کیلئے فارم داخل کر نا باقی ہے اسی طرح کسانوں کی امداد کیلئے فی ایکر چار ہزار روپئے کی جو امداد حکو مت کی جا نب سے دی جارہی ہے اس چیکس کی تقسیم کا عمل آخری مر حلہ میں ہے 80 فیصد کسانوں کو فی ایکڑ چار ہزار کی امدادی چیکس تقیسم کر دیے گئے 20 فیصد چیکس باقی ہے جو کسی وجہ سے رکے ہوئے ہیں بعض کسان انتقال کر گئے بعض کسانوں کے نام صیحح نہیں ہے اور دیگر کئی وجوہا ت کی بنا پر چیکس رکئے ہوئے ہیں ۔