تانڈور /16 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع وقارآباد میں کل نائب وزیر اعلی جناب محمود علی نے دورہ کیا اور ضلع کے موضع سدالوریا کسانوں میں امدادی رقم پر مشتمل چیک تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد اب تک 16 ہزار کروڑ ( 224 ) کروڑ روپئے قرض کی رقم معاف کردی جو کسانوں پر بوجھ ہے ۔ سال 2017-18 کے بجٹ میں حکومت نے کسانوں کے مفاد میں 12 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے اور کسانوں کی یہ اسکیم کیلئے 500 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ حکومت کسانوں کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔ سابقہ حکومتوں نے تلنگانہ کیلئے 50 کروڑ روپئے بھی صرف نہیں کئے ۔ شری پوچارم سرینواس ریڈی وزیر زراعت نے کہا کہ ضلع وقارآباد کے 2.24 لاکھ کسانوں میں جملہ 243 کروڑ روپئے کی امداد دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ریتوں بندھو اسکیم منفرد ہے جو ملک میں کسی ریاست میں نہیں ہے ۔ شری سکھیندر ریڈی ریاستی صدر کسان مشاورتی کمیٹی نے کہا کہ آئندہ نومبر ماہ میں مزید 1.23 روپئے کی امداد کسانوں میں فی ایکر 4 ہزار روپئے کے حساب سے تقسیم بھی عمل میں آئے گی ۔