بیدر۔3ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کے ہر ضلع کے گورنمنٹ اسپتال میں ادویات کی دوکان کھولنے کیلئے مرکزی حکومت کے ساتھ ریاستی حکومت معاہدہ کریں ۔ یہ بات مرکزی وزیر کھاد اننت کمار نے بتائی ۔ آج یہاں منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے اننت کمار نے بتایا کہ ریاستی حکومت اندرون 15 دن منصوبہ کی رپورٹ تیار کر کے دہلی آکر معاہدہ کریں ۔ ریاست کے ہر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال میں ادویات کی دکان قائم کی گئی تو 50فیصد کم قیمت پر مرکزی حکومت ہی تمام امراض کیلئے ضروری ادویات سپلائی کرے گی ۔ ملک کے اہم ریلوے اسٹیشنوں میں اور ای ایس آئی اسپتالوں میں بھی ادویات کی دکانیں قائم کرنے غور کیا جارہا ہے ۔ ریاست کے ہائی اسکولوں اور پی یو کالجس میں بھی شخصی ویلسن کیمپ طرز پر کیمپ منعقد کرنے چیف منسٹر سدرامیا سے اننت کمار نے خواہش کی ۔ ریاستی وزیر ہیلتھ جناب یو ٹی قادر نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت سرکاری دواخانوں میں کم قیمت پر ادویات فراہم کرنے اقدامات کررہی ہے ۔ چیف منسٹر سدرامیا نے مخطب کرتے ہوئے بتایا کہ شراب پیٹا ‘ پان پراگ ‘ گٹکھا کھانا ‘ سگریٹ پیٹ صحت کیلئے نقصاندہ تحریر ہے ۔ یہ پڑھنے کے بعد بھی عوام سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں جو بڑے افسوس کی بات ہے ۔ جب سے میں ہوش میں آیا ہوں تب سے میرے والد نے کوئی دوا کا استعمال نہیں کیا ۔ 90سال کے بعد ہی ان کے والد نے صحت خراب ہونے پر ادویات لی تھی ۔