کراچی ۔ 7جون (سیاست ڈاٹ کام ) مثبت ڈرگ ٹسٹ کی وجہ سے دو سال کی پابندی بھگتنے والے پاکستانی ا سپنر رضا حسن نے اس پابندی کو چیلنج کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ ہفتے 22 سالہ کرکٹر پر یہ پابندی لگائی تھی تاہم رضا حسن نے کہا ہے کہ انھیں اپنے دفاع کا موقع نہیں دیا گیا۔رضا حسن رواں برس جنوری میں گھریلو کرکٹ کے مقابلوں کے دوران لئے گئے ایک ڈرگ ٹسٹ میں ناکام ہوئے گئے۔ انھوں نے میڈیا سے کہامیں نے اس پابندی کے خلاف اپیل کر دی ہے۔یہ پابندی غیرقانونی ہے کیونکہ مجھے اپنے دفاع کا موقع نہیں دیا گیا اور پی سی بی کو چاہئے کہ وہ میرا موقف سننے کے لئے ٹربیونل تشکیل دے۔انھوں نے کہا کہ میں کبھی کسی غیرقانونی کام میں ملوث نہیں رہا اور اس پابندی کا مقابلہ کروں گا۔