کریم نگر ضلع کلکٹر نیتو پرساد کا صحافتی بیان
کریم نگر /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں خواتین و اطفال کی نگہداشت و دیکھ بھال کرنے والی رضاکارانہ تنظیمی ادارے لازمی طور پر لائنس حاصل کریں ورنہ ان اداروں کو بند کردیا جائے گا ۔ ضلع کلکٹر این پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ خواتین و اطفال کے ادارے ( لائیننگ ) قانون 1956 کے مطابق ضلع میں رضاکارانہ تنظیمیں CNGO’s افراد ادارے تجارتی کاز کیلئے دیگر کاز کیلئے چلائے جانے والے خواتین و اطفال کی تنظیمیں ، یتیم خانے ، ہاسٹلس ، بچوں کے و بیواؤں کے سدن ورکنگ ویمنس ہاسٹلس ، خواتین و اطفال کے تحفظ و پرورش و بہبودی کیلئے چلائے جانے والے اور بچوں کے ہیلپ لائین اور کونسلنگ جیسے سنٹرس سے خدمات فراہم کرنے والے سرویس پرو وائیڈرس وغیرہ لازمی طور پر لائنس حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ لائنس آن لائسنس کے ذریعہ http://missingperson.tg.nic.in ویب سائیٹ میں رجسٹرڈ کرکے لائسنس حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے پراجکٹ ڈائرکٹر ڈسٹرکٹ خوایتن و اطفال ترقی ، پونم کامپلکس ، کریم نگر کے دفتر میں ربط کریں ۔ 0878-2254050 ، 8332987862 ، 8332987861 نمبر پر بھی فون کرکے مکمل تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔