کرنول/29 ؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اللہ تعالی نے پوری کائنات کومحمدﷺکے صدقے میںپیداکیاہے،اللہ کے آخری رسولﷺکی اطاعت ہی میں دونوں جہاں کی کامیابی مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولاناابرارالقادری نے کیا ۔ جامعہ قمرالہدیٰ ایجوکیشنل سوسائیٹی کرنول کے زیر اہتمام درگاہ حضرت سید کریم اللہ شاہ قادری ؒکے احاطہ میںعظیم الشان جشن میلادالنبی ﷺ منعقد کیاگیا۔اس موقعہ پر مولاناابرارالقادری مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے،انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ﷺکی پیدائش سارے جہانوں کے لئے رحمت ہے
،مزیدیہ کہ اللہ تعالی نے آپﷺکے طفیل میں ساری کائنات کوپیداہے ۔مولانانے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ آپﷺکی تعلیمات قیامت تک آنے والی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں ، اگرکوئی ان پرعمل پیراہوں تووہ دنیاوآخرت دونوں میں کامیابی سے ہمکنار ہوجائے گا،اللہ کے آخری نبی محمدﷺکی سنتوں پرعمل کرتے ہوئے آپ ﷺکی احادیث کوجان جان کرعمل کرنا ہوگا ، تب کہیںخداکی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے ۔مولانااسلم رضوی وغیرہ نے بھی اس جشن سے خطاب کیا۔شہرکی مشہورعلمی شخصیت استاذالاساتذہ مفتی قمرپیرقادری نے جشن کی صدارت کی۔حافظ سید عبدالقیوم حسینی کی قرأت کلام پاک سے جشن کا آغاز کیاگیا،حافظ اشتیاق احمدنے بارگاہ رسالتﷺمیں نعتـ شریف کانذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی
،مولانامستقیم احمدنے نظامت کے فرائض انجام دئے ، مولانا نعیم الدین نعیمی ؔ نے دعاء کی۔اس موقعہ پر صدرسوسائیٹی سیدشاہ صمدانی پاشاہ قادری ، سیدمخدوم محی الدین قادری،ٍسیدشاہ مبشرپاشاہ قادری،سیدشاہ صادق پاشاہ قادری،سکریٹری سید نوراللہ قادری،سیدمیراں باشاہ بخاری ، قاضی سیدشاہ جعفرمحی الدین قادری المعروف قادری بابا،سجادہ نشین روضہ درگاہ شریف کرنول سیدشاہ انورباشاہ قادری ، صدر میلادکمیٹی کرنول امتیازعلی خاں عرف راجا اورسیدمعصوم پیرقادری کے علاوہ ایک ہزار سے زائدعاشقان رسول ﷺ شریک رہے۔
ہمارا محبوب نگر کیلنڈر 2014 کا رسم اجراء
محبوب نگر /29 جنوری ( فیاکس ) نواب میر محبوب علی خان بہادر فاؤنڈیشن محبوب نگر کے کنوینر فاؤنڈر محمد عبدالرحیم کی اطلاع کے بموجب ہمارا محبوب نگر کیلینڈر 2014 کا افتتاح ضلع کلکٹر محبوب نگر جناب گریجاشنکر اور جوائنٹ کلکٹر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ڈی آر او محبوب نگر بھی موجود تھے ۔ محبوب نگر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح کا کیلنڈر شائع کیا گیا ہے ۔ کلکٹر نے اس کیلنڈر پر موجود شہر محبوب نگر کی تاریخی عمارتیں جو آصف جاہی سلاطین کی تعمیر کردہ ہیں واقفیت حاصل کی یہ عمارتیں آج شہر کے اہم دفاتر ہیں ۔ جس میں کلکٹر آفس ( ڈسٹرکٹ ) ، ڈسٹرکٹ کورٹ تحصیل آفس ، بوائز جونئیر کالج ، ڈی ای او آفس ، فارسٹ آفس ، پی ڈبلیو ڈی آفس ، آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز ، آر اینڈ بی آفس ، گھڑیال چوراستہ ، پوسٹ آفس اولڈ ہاسپٹل ، پولیس ہیڈ کوارٹر اون ٹاون پولیس اسٹیشن ، مساجد ، منادر ، چرچ وغیرہ موجود ہیں ۔