حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل اے سی بی تلنگانہ اسٹیٹ کے بموجب وائی شیوا کمار ویلیج ریونیو آفیسر روم پلی منڈل بنتوارم ضلع رنگاریڈی کو 29 جنوری کو دوپہر اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ ریونیو ریکارڈ میں نام کی تبدیلی کے لیے شکایت کنندہ سے بطور رشوت 3 ہزار روپئے وصول کررہا تھا ۔ کیمیکل ٹسٹ پر مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔ وی آر او کو اے سی بی کورٹ حیدرآباد کے روبرو پیش کیا گیا ۔۔