حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے بلدیہ کے عابڈس سرکل دفتر پر دھاوا کرتے ہوئے ایک بدعنوان عہدیدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی عہدیداروں کے مطابق ایگزیکیٹیو انجینئیر سرکل 8 بلدیہ عظیم تر حیدرآباد عابڈس کو آج تین ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ایگزیکیٹیو انجینئیر نے سرکاری کام ky انجام دہی کیلئے درخواست گذار سے تین ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا ۔