رشوت کے الزام میں سرکاری اور خانگی افراد گرفتار

حیدرآباد۔/7نومبر، ( پریس نوٹ ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے جائنٹ سب رجسٹرار۔I انکاپلی ضلع وشاکھاپٹنم محمد الطاف حسین کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا جب وہ شکایت کنندہ کرشنا اپا راؤ سے حصول بینک لون کیلئے سرکاری طرفدار کے ضمن میں چار ہزار روپئے بطور رشوت قبول کرنے کی کوشش کررہا تھا جبکہ ملزم نمبر 2 ایم سوریا سیوا راؤ ( خانگی فرد ) نے شکایت کنندہ سے رشوت کی رقم لے کر ان تک پہنچانے کی کوشش کررہا تھا۔ ملزم نمبر 2 کی جیب سے رقم دستیاب کرلی گئی ہے۔ دو ملزمین کو اے سی بی کے عہدیداروں نے گرفتار کرکے وشاکھاپٹنم اے سی بی کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔