رشوت کے الزام میں دو عہدیدار گرفتار

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے سروئیر دفتر تحصیلدار ، دھرماورم ضلع اننت پور کو 4 فروری کو 9 بجے دن ان کے خانگی دفتر کے کمرے میں اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ شکایت کنندہ سے زرعی کھیت میں سروے کے انعقاد کے لیے دفتری تائید کی خاطر 30,000 روپئے رشوت طلب اور قبول کررہے تھے ۔ ان سے رقم بازیاب کرلی گئی اور راشی عہدیدار کو اے سی بی عدالت ، کرنول میں پیش کیا جائے گا ۔۔
٭٭    محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 3 فروری کو منیجر گولڈالور نگر پنچایت آفس گلاالور پرکاشم ڈسٹرکٹ کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ نئی عمارت کی تعمیر کے لیے اجازت نامے کی حوالگی کے لیے شکایت کنندہ سے 7,200 روپئے رشوت طلب اور قبول کررہے تھے ۔ اے او کے دفتر کے ٹیبل کے ڈرائیر سے رقم بازیاب کرلی اور راشی عہدیدار کو اسپیشل جج اے سی بی معاملات ، نیلور کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔۔