حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 27 مئی کو شام 4 بجکر 30 منٹ پر سری ایس رویندر ، جونیر اسسٹنٹ ( آوٹ سورسنگ ) ، ٹی ایس ہاوزنگ بورڈ ، حیدرآباد کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ شکایت کنندہ کی والدہ کو الاٹ کردہ ہاوزنگ بورڈ کے مکان پر مشتمل فائیل کی پروسیسنگ کے لیے 10,000 روپئے رقم بطور رشوت قبول کررہے تھے ۔ کیمیکل ٹسٹ کے مثبت نتیجہ پر رقم بازیاب کرلی گئی اور مذکورہ عہدیدار کو گرفتار کر کے اسپیشل کورٹ برائے ٹرائیل اے سی بی کیسیس حیدرآباد میں پیش کیا گیا ۔۔