سابق وزیر و ایم ایل اے کے گھر میں نل کنکشن کیلئے دو ہزار کا مطالبہ
کریم نگر ۔ /22 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بدعنوانیوں میں فی الحال دوسرے مقام پر تلنگانہ حکومت ہے لیکن پہلے مقام پر آجانے کیلئے ہی تلنگانہ ملازمین کوشش کررہے ہیں ۔ رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام کا جینا حرام کردیا جارہا ہے ۔ اس طرز عمل کو فوری ترک کرنا ہوگا ۔ لوک ستیہ تحریک نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسمارٹ سٹی کریم نگر میں سابق وزیر انصاف کے مکان میں نل کا کنکشن کی منظوری کیلئے جن ملازمین نے دو ہزار کی رشوت طلب کی ہے ۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانے کیلئے لوک ستہ کے ذمہ داران نے کمشنر سے مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر سی آنند راؤ کے گھر 3-1-396 امبیڈکر روڈ کی توسیع کے دوران جے سی پی کلین سے کھدائی پر ٹوٹ گیا ۔ فی الحال وہ مکان چیلمڈہ فیڈسی گیسٹ ہاؤز کیلئے استعمال ہورہا ہے ۔ نیا کنکشن دیئے جانے کیلئے رسید نمبر 1729666 بتاریخ /26 اپریل کو 14100 روپئے جمع کردیئے گئے ۔ 6500 ڈومنیشن 7300 روڈ کٹنگ چارجس 300 اڈوانس کے کنکشن کیلئے ادائیگی کے بعد لائین مین کو گیسٹ ہاؤز انچارج راجیا کے 500 روپئے دیئے ۔ اس پر لائین مین نے 2000 ہزار روپئے کا مطالبہ کرتے ہوئے لے کر 500 روپئے واپس دے کر چلا گیا ۔ بعد ازاں دس دن بعد کنکشن کٹ کردیا تو مقامی کارپوریٹر کو اطلاع دینے پر دوبارہ کنکشن دے دیا لیکن پھر 500 روپئے لینے سے انکار کرتے ہوئے 2 ہزار سے کم لینے کی بات ہی نہ ہوگی کہتے ہوئے چلا گیا ۔ راجیا نے کہا ہے کہ لائین مین اور کوئی عہدیدار مجھے انتہائی ناشائستہ الفاظ کے ساتھ نوٹ کیا راجیا نے کمشنر کو درخواست دی ۔ عہدیداروں کو اپنے سے غلط کاموں کو عوام کو ذمہ دار بناتے ہوئے کام کررہے ہیں ۔ لوک ستہ ذمہ داران این سرینواس پرکاش چندرا پرھباکر نارائنا مظفر گنگا دھر نے اس طرز عمل کو بدلنے کیلئے انتباہ دیا ہے ۔