رشوت لیتے ہوئے ریونیو عہدیدار گرفتار

پداپلی /22 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پداپلی ضلع کانو سری رام پور منڈل مرچم پیٹ موضع کا پریم ساگر ریڈی کسان کے پاس سے 20 ہزار رشوت کی رقم حاصل کرلیتے ہوئے وی آر او کمریا کو اے سی بی ڈی ایس پی کرن کمار نے جال بچھاکر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پریم ساگر کی مرچم پیٹ میں دو ایکڑ زمین ہے اس سے متعلق پاس بک تیار کرکے دینے کیلئے قبل ازیں 18 ہزار روپئے وی آر او کو دئے جانے کے بارے پریم ساگر ریڈی نے واقف کروایا ۔ اب پاس بک کی حوالہ کیلئے مزید 20 ہزار کی مانگ کی ۔ اس پر متاثرہ شخص نے اے سی بی کے پاس شکایت کی ۔ چنانچہ وی آر او کے رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔