رشوت خوروں کو سزاء دینے والی حکومتوں کا عوام میںاحترام :بان کی مون

دبئی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے معاشی ترقی کیلئے سرکاری و خانگی شعبوں کے مابین تعاون میں سرکاری شفافیت کے اضافہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام ان حکومتوں کا احترام کرتے ہیں جو رشوت خوروں کو سزا دیتی ہیں۔مسٹر بان کی مون نے دبئی میں ایک سرکاری سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتہائی قابل احترام وہ حکومتیں ہوتی ہیں جو سب کیلئے انصاف اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتی ہیں موثر تعاون کی فضاء بناتی ہیں اور رشوت خوروں کو سزائیں دیتی ہیں۔