ممبئی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کی امیدوار میدھا پاٹکر نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوستان کو رشوت ستانی اور مہنگائی سے پاک بنادے گی۔ پارٹی کا عہد نامہ جاری کرتے ہوئے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عام آدمی پارٹی کے امیدوار وں مائنک گاندھی،میدھا پاٹکر اور میرا سائنیال نے منشور جاری کیا اور کہا کہ نریندر مودی ایک سوپر میان کی طرح حرکتیں کررہے ہیں ۔ان کی لاکھ کوششوں کے باوجود وہ پارٹی کے باہر اور اندر دونوں طرف آشکار ہوتے جارہے ہیں۔
مودی یقینا وزیراعظم بنیں گے
اڈوانی کی دختر پرتیبھا کا احساس
نئی دہلی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایل کے اڈوانی کو نریندر مودی کے وزارت عظمیٰ امیدوار کے بارے میں تحفظات ہوسکتے ہیں لیکن ان کی دختر پرتیبھا کا یہ احساس ہیکہ چیف منسٹر گجرات یقیناً اس اعلیٰ عہدہ پر فائز ہوں گے اور یہ ملک کیلئے کافی اچھا ہوگا۔ پرتیبھا اڈوانی نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت آ چکا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہیکہ نریندر مودی وزیراعظم ہوں گے اور یہ ملک کے حق میں بہتر ہوگا۔ پرتیبھا اڈوانی نے آج حق رائے دہی سے استفادہ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک مستحکم حکومت کی توقع کررہے ہیں۔