حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) شادی کا رشتہ ٹوٹنے سے دلبرداشتہ ایک لڑکے نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ شاہ آباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 24 سالہ کے ملیش جو شاہ آباد علاقہ کے ساکن بالا کشٹایا کا بیٹا تھا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ ملیش کے والدین اپنے بیٹے کی شادی کرنا چاہتے تھے اور اس ضمن میں رشتہ دیکھ رہے تھے ۔ دو ہفتہ قبل ملیش کو ایک لڑکی کے گھر والوں نے پسند کرلیا تھا ۔ تاہم بعدمیں مسترد کردیا جس سے تنگ آکر اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور خودکشی کرلی ۔