رشتہ ٹوٹنے پر اقدام خودسوزی کرنے والے نوجوان کی موت

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) رشتہ ٹوٹنے سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودسوزی کرلی ۔ بہادرپورہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ مومن نامی نوجوان نے رشتہ ٹوٹنے سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا ۔ پیشہ سے کار ڈرائیور مومن کنڈا ریڈی گوڑہ کشن باغ علاقہ کے ساکن سید منور کا بیٹا تھا جاریہ سال16 مئی 2016 کو مومن کی شادی طئے ہوئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مومن اور لڑکی ایک دوسرے سے واقف تھے اور ان کی شادی کیلئے کوئی مسئلہ نہیں تھا ۔ دونوں کا رسم بھی ہوگیا تھا ۔ اس دوران 24 ڈسمبر لڑکی والوں کی جانب سے رشتہ ختم کرنے کی اطلاع دی گئی ۔ جس سے مومن دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس بہادرپورہ مصروف تحقیقات ہے ۔