حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) رشتہ دار کے ہاتھوں جھلسنے والی 13 سالہ لڑکی دوران علاج فوت ہوگئی۔ منگل ہاٹ پولیس کے بموجب جی بھوانی ساکن منگل ہارٹ 24 اپریل کو اپنے مکان کے روبرو بیٹھی ہوئی تھی کہ اس کی ایک رشتہ متماں نے اسے معمولی سے مسئلہ پر بحث و تکرار کی اور بعدازاں جھگڑے کے دوران اس پر کیروسین چھڑک کر آگ لگادی ۔ اس واقعہ میںبھوانی شدید جھلس گئی تھی جس کے باعث اسے عثمانیہ ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ منگل ہاٹ پولیس نے متماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا ۔