حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) رشتہ دار کی جانب سے رسوائی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودسوزی کرلیا ۔ چادرگھاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 21 سالہ منوہر جو سپوٹا باغ علاقہ کا ساکن تھا ۔ ضلع سنگاریڈی کے نارائن کھیڑ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص چند ماہ قبل اس کے رشتہ دار کے پاس آیا تھا اور ایک شوروم میں ملازمت کر رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس شخص کا اس کے ساتھی سے جھگڑا ہوا تھا اور 15 اکٹوبر کے دن اس کے رشتہ دار نے جھگڑے میں مداخلت کرتے ہوئے منوہر کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا اور مارپیٹ کی تھی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے گنج علاقہ میں پہونچکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔