حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز)شادی کیلئے رشتوں کی تلاش سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 18 سالہ جو تی جو سیتا پھل منڈی علاقہ کے ساکن نرسیا کی بیٹی تھی اس لڑکی کی اس کے والدین شادی کرنا چاہتے تھے اور لڑکی کو شادی پسند نہیں تھی اس بات پر گھر میں بحث و تکرار ہوا کرتی تھی تاہم گذشتہ دنوں سے جوتی کے والدین رشتوں کی تلاش میں سرگرم ہوگئے جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔