حیدرآباد۔17 فروری (سیاست نیوز) رخصت نہ ملنے پر ایک سب انسپکٹر نے مبینہ طور پر اقدام خودکشی کرلی۔ باوثوق ذرائع نے کہا کہ فلک نما پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر برہمم مراری اپنے سینئر عہدیدار سے رخصت طلب کی تھی۔ انسپکٹر کی جانب سے رخصت کی درخواست منظور نہ کرنے پر سب انسپکٹر نے نیند کی گولیاں کھالی اور اسے فوری اپولو ڈی آر ڈی او منتقل کیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس سلسلے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔