رحیم لیگ میں ایس بی ایچ کی شاندار کامیابی

حیدرآباد۔ یکم مارچ (ای۔میل) اے ڈیویژن رحیم لیگ فٹبال ٹورنمنٹ میں ایچ بی ایچ نے ڈی ایم آر ایل کے خلاف 6-0 کی شاندار کامیابی حاصل کی۔ گوشہ محل گراؤنڈز پر کھیلے گئے مقابلے کے آغاز سے ہی ایس بی ایچ کی ٹیم اپنا غلبہ بنائے رکھی۔ محمد فرید نے 14 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ ذکی رضا نے 38 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کیا۔ ڈی کمار نے 47 اور 54 ویں منٹ میں ، محمد خضر 70 اور  85 ویں منٹ میں 2 گول کئے۔