رحمن اور قیس کی سنچریاں سری لنکا کو ہنوز 178 رنز کی سبقت

چٹگانگ۔6فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) اوپنر شمس الرحمن اور عمرالقیس کی سنچریوں کے باوجود یہاں سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ کے تیسرے دن بنگلہ دیشی ٹیم 409/8کا اسکور کرپائی ہے جب کہ دن کے اختتامی لمحات میں سری لنکائی بولروں نے وقفہ وقفہ سے وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی سبقت کو ہنوز178رنز تک برقرار رکھا ہے ۔ شمس الرحمن نے 106رنز اور عمرالقیس نے 115رنز اسکور کرنے کے علاوہ دوسری وکٹ کے لئے 232رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ تیسرا اعظم ترین اسکور شکیب الحسن نے 9چوکوں کی مدد سے 50رنز کی شکل میں بنایا ۔ سری لنکا کے لئے اجنتا منڈیس نے 84رنز کے عوض 4اور پریرا نے 119رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاہے ۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے کمار سنگاکارا کے 319رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 587رنزاسکور کئے ہیں ۔