گریٹر نوئیڈا ۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) رحمت شاہ کی شاندار اورناٹ آؤٹ 108رنزکی سنچری کی بدولت افغانستان نے آج یہاں آئرلینڈ کو پانچویں ونڈے میں آٹھ گیند باقی رہتے سات وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 3۔2 سے جیت لی۔افغانستان نے سیریز کے پہلے دو میچ جیتے لیکن پھر اگلے دو میچ گنوا بھی دیئے۔لیکن پانچویں ونڈے میں شاندار واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔افغانستان نے اس طرح آئر لینڈ سے تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز 3-0 سے جیتنے کے بعد ونڈے سیریز پر 3۔2 سے قبضہ کر لیا۔گریٹر نوئیڈا سپوٹرس کمپلیکس میدان میں کھیلے گئے اس میچ میں آئرلینڈ نے اوپنر پال اسٹرلنگ (51) کی نصف سنچری سے 48.1 اوور میں 229 رن بنائے۔ایڈ جوائس نے 42، کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے 34 اور نیل اوبرائن نے 34 رن بنائے۔راشد خان نے 29 رن پر چار وکٹ اور فرید احمد نے 65 رن پر تین وکٹ لئے۔افغانستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے تین وکٹ 98 رن تک گنوا دیے تھے لیکن رحمت اور سمیع اللہ شینواری نے چوتھے وکٹ کے لئے 24 اوور میں 133 رن کی ناٹ آؤٹ ساجھیداری بناتے ہوئے افغانستان کو سیریز میں کامیابی دلائی۔رحمت نے 128 گیندوں پر ناٹ آوٹ 108 رن میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔23 سالہ رحمت کی یہ دوسری ونڈے سنچری ہے۔ انہوں نے چھکا مار کر میچ ختم کیا۔