رحمانی 30 کے 20 اپریل کو امتحانات

عادل آباد۔ 31 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد، نرمل اور نظام آباد میں رحمانی 30 کے تحت 13 اپریل کو منعقد ہونے والے امتحان اب 20 اپریل کو منعد کئے جارہے ہیں۔ یہ بات مسٹر شفیع اللہ خاں اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر نے بتاتے ہوئے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے۔ رحمانی 30 کے تحت 20 اپریل کو منعقد ہونے والے تحریری امتحان میں حصہ لیں۔ رحمانی 30 کے تحریری امتحان میں کامیاب طلباء و طالبات کو حیدرآباد میں دو سال انٹرمیڈیٹ تعلیم مفت دی جائے گی۔ AC ہاسٹل میں رہائش و طعام کی مفت سہولت کے علاوہ ماہانہ ایک ہزار روپئے اسٹائفنڈ کے طور پر دیئے جائیں گے اور آئی ٹی آئی کوچنگ بھی مفت دی جائے گی۔ رحمانی 30 کے تحت 20 اپریل کو مستقر عادل آباد کے لٹل فلاور انگلش میڈیم ہائی اسکول شانتی نگر میں امتحان منعقد ہوگا۔ امتحان میں شرکت کرنے والے دسویں جماعت کے طلباء 10 اپریل تک درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں۔ عادل آباد میں مسٹر محسن خاں سے فون نمبر 9059663290 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ نرمل میں ہیرا ماڈل اسکول میں امتحان منعقد ہوگا۔ جناب خالد سے فون نمبر 7396296285 پر ربط کریں۔ نظام آباد کے کریسنٹ ہائی اسکول میں امتحان منعقد ہوگا۔ مسٹر عارف انصاری سے فون نمبر 9848357596 پر ربط کرتے ہوئے درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں۔