رحمانی 30 کے اسکریننگ ٹسٹ میں شرکت کا مشورہ

عادل آباد میں اسٹیٹ کوآرڈی نیٹر شفیع اللہ خاں کا بیان
عادل آباد 10 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایس رحمانی اسکریننگ ٹسٹ ضلع عادل آباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی 12 اپریل کو منعقد کئے جارہے ہیں۔ یہ بات اسسٹنٹ کوآرڈی نیٹر شفیع اللہ خان نے بتائی۔ اُنھوں نے کہاکہ دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کو دوپہر 2 بجے سے قبل اپنے اپنے امتحانی مراکز پہونچنے کی خواہش کی ہے۔ اسکریننگ ٹسٹ دوپہر دو بجے تا شام پانچ بجے ہوگا۔ مستقر عادل آباد میں لٹل فلاور ہائی اسکول شانتی نگر، نرمل میں حرا ماڈل اسکول مغلپورہ، کریسنٹ ہائی اسکول بودھن، لمرا دکن ہائی اسکول نظام آباد، ضلع عادل آباد کے کاغذ نگر اور خانہ پور میں بھی منعقد ہوں گے۔ مسٹر محسن خان عادل آباد فون نمبر 9059663290 ، مسٹر خالد نرمل فون نمبر 9948186990 ، مسٹر عظیم نظام آباد فون نمبر 9848354973 ، مسٹر جاوید بودھن فون نمبر 9848575534 پر ربط کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ رحمانی 30 ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تعاون سے زائداز دس سال سے دسویں جماعت کامیاب طلباء کو انٹرمیڈیٹ دو سال تعلیم مفت کے علاوہ آئی آئی ٹی کی کوچنگ بھی مفت فراہم کررہے ہیں۔ تعلیم حاصل کرنے والوں کو رہائش اور طعام کی مفت سہولت اور معاشی طور پر کمزور طلباء کو ماہانہ ایک ہزار روپئے وظیفہ کے طور پر دیئے جارہے ہیں۔ 12 اپریل کو اسکریننگ ٹسٹ میں کامیاب طلباء کا حیدرآباد میں مزید ایک ٹسٹ لیا جائے گا۔ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو محسوس کرتے ہوئے دیگر طبقات کی طرح مسلم طلباء کے مستقبل کو درخشاں اور تابناک بنانے کی غرض سے مولانا ولی رحمانی نے پٹنہ میں رحمانی 30 کے نام سے اس کا آغاز کیا۔ مولانا کے مثالی جذبہ سے متاثر ہوکر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدرآباد نے رحمانی 30 سے اشتراک کیا جس کے پیش نظر ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں اسکریننگ ٹسٹ کا اہتمام کیا ہے۔ مسٹر شفیع اللہ خان نے اپنے کلام کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ خانگی اور اے آئی آئی ٹی کی خاطر چار تا پانچ لاکھ روپئے حاصل کررہے ہیں جبکہ عام طور پر زندگی گزارنے والوں کے لئے کافی دشوار ثابت ہوتا ہے۔