رجنی کانت۔ مودی ملاقات پر کروناندھی کا لب کشائی سے گریز

چینائی۔/15اپریل،( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی نے بھی آج مودی کے خلاف محاذ کھول لیا کیونکہ مودی نے ڈی ایم کے پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے جو کچھ کہا اس سے انہیں صرف تملناڈو کے عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ البتہ کروناندھی نے حال ہی میں رجنی کانت کی مودی سے ملاقات پر لب کشائی سے گریز کیا۔ اخباری نمائندوں کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مودی نے تملناڈو میں اپنی انتخابی مہم کا پہلی بار آغاز کیا تھا ۔ کروناندھی نے طنز یہ لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ مودی نے پہلی مہم میں ہی بڑا اچھا بیان دیا جو یقینا ان کے لئے ( مودی) تملناڈو کی عوام کی ناراضگی کا سبب بن سکتا ہے۔

وارانسی آمد پر کجریوال کا احتجاجی پوسٹرس سے استقبال
وارانسی۔ /15 اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال آج یہاں مندروں کے شہر میں ایک ماہ طویل انتخابی مہم چلانے کے لئے پہنچے لیکن انہیں احتجاجی پوسٹروں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ان پر ’ بھگوڑے ‘ ہونے کا الزام لگایا ہے جو دراصل دہلی کی وزارت اعلیٰ سے اندرون 49 روز استعفی کی جانب تھا۔ اس موقع پر اروند کجریوال نے کہا کہ اب تک وہ اتنے زیادہ احتجاجوں کا سامنا کرچکے ہیں کہ انہیں اب یہ کوئی نئی بات معلوم نہیں ہوتی۔