کریم نگر کی عوام کو بھی مشکلات ‘ دو تین دن انتظار کی نوبت
کریم نگر ۔ 21 اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ قدیم کریم نگر ضلع سب رجسٹریشن دفتر میں نیا طرزعمل میں شروعات ہوچکی ہے ‘ جس دن رجسٹریشن ہوگا اسی دن ساڑھے پانچ بجے کے اندر رجسٹریشن کے دستاویزات کی حوالگی ہو رہی ہے اس تعلق سے سب رجسٹرار عہدیدار انتہائی ذمہ دارانہ طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ رجسٹر شدہ دستاویزات کی اسی دن حوالگی کی وجہ سے رجسٹریشن کروائے جانے کے اوقات میں کمی کرتے ہوئے ساڑھے تین بجے کر دیئے گئے ہیں ۔ اس لئے کہ رجسٹریشن ہوتے ہی اسکان کرلیا جا کر 5بجے حوالگی کرنی ہوتی رجسٹریشن 5بجے تک کئے جانے پر رجسٹریشن کے کاغذات کے لئے دوسرے دن تک انتظار کرنا پڑتا تھا ۔اسی لئے اعلیٰ عہدیداران کی ہدایت پر وقت ساڑھے تین بجے کر دیا گیا ۔ اس وجہ سے رجسٹریشن کے لئے آنے والوں کو تکلیف ہو رہی ہے ۔ متحدہ ضلع کریم نگر گنگادھرا تماپور ‘ سلطان آباد ‘ پداپلی ‘ منتھنی ‘ جگتیال ‘ ملیال ‘ حضورآباد ‘ ویملواڑہ ‘ سرسہ کورٹلہ مٹ پلی میں سب رجسٹرار کے ہیں ۔ حسن آباد تھیم دیور پلی سب رجسٹریشن دفاتر سدی پیٹ ضلع میں شامل ہیں ۔ متحدہ ضلع کریم نگر میں روزانہ 400 کے قریب مختلف جائیدادوں اراضیات کے رجسٹریشن ہوتے آ رہے تھے اب وقت میں کمی کر دینے کی وجہ سے تین سو بھی رجسٹریشن نہیں ہو پا رہے ہیں ۔ رجسٹریشن کروانے والے اچھے دن دیکھ کر رجسٹریشن کے لئے آتے ہیں ۔ اب یہاں حالات بدل چکے ہیں ۔ ایسی صورتحال میں رجسٹریشن کروانے والوں کو دو سے تین دن لگ سکے ہیں۔ دوسرے مقامات سے آنے والوں کے لئے دو تین دن انتظار کرنا یا آنا جانا پریشانی کا باعث ہو رہاہے ۔ بینک چالان ‘ ڈاکومنٹ کی تیاری جانچ کی رپورٹ تصویر کے بعدازاں دستاویزات کا رجسٹریشن کے لئے موقع دیا جاتا ہے ۔ ہر ایک رجسٹریشن کے لئے کم و بیش دو گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ رجسٹریشن کے لئے داخل کردہ دستاویزات کے کاغذات پر سیریل نمبر ڈالا جاتا ہے ۔ اس حساب سے یکے بعد دیگرے رجسٹریشن کی کارروائی ہوتی ہے ۔ اب دوسرے مقامات سے آنے والے حضرات کو رجسٹریشن نہ ہونے پر ساڑھے تین کے بعد لوٹ جانا پڑتا ہے ۔ شادی بیاہ کے رجسٹریشن میں بھی اس طرز عمل کی وجہ سے دشواری پیش آ رہی ہے۔ ویسے حکومت کے خزانے میں اضافہ آمدنی کے حصول کا ذریعہ رجسٹریشن کا اہم حصہ ہے ۔ اب ساڑھے پانچ بجے کی بجائے ساڑھے تین بجے کا وقت متعین کئے جانے سے روزانہ رجسٹریشن میں کمی ہوئی ہے ۔ اس طرح کم و بیش روزانہ کم وبیش 40 لاکھ روپئے آمدنی کا نقصان ہو رہاہے ۔ گذشتہ ماہ چناؤ کی وجہ سے بہت کم رجسٹریشن ہوئے تھے ۔