رجسٹریشن کے بغیر گاڑیاں چلانے پر سخت کارروائی

سرپور ٹاون /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ عہدیداروں کی جانب سے قدیم گاڑیوں کے رجسٹریشن کو رینیول کروانا چاہئے اور بغیر رجسٹریشن والی گاڑیوں کو چلانے پر قانونی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ یہ بات موٹر وہیکل انسپکٹر آصف آباد شیام نائیک نے سیاست نمائندہ سرپور ٹاون محمد عبدالجمیل کو دئے گئے ۔ ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع عادل آباد کے 52 منڈلوں میں بغیر رجسٹریشن والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے 2 منڈلوں کیلئے 26 موٹر وہیکل انسپکٹرس کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ تمام گاڑیوں کا رجسٹریشن لازمی کروانا چاہئے ۔ اس ضمن میں 16 ستمبر کے اندرون تمام علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن والی گاڑیوں کو ضبط کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں 2 پہیہ والی گاڑیاں اور 4 پہیہ والی گاڑیوں کے بارے میں ریاستی حکومت کو رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت وصول ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے خصوصی طور پر زراعت پیشہ سے وابستہ تمام موٹر گاڑیوں کو آر اینڈ بی سڑکوں پر نہ چلانے کی اپیل کی ہے ۔ اگر زراعت پیشہ موٹر گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے پر موٹر وہیکل قانون کے تحت زراعت پیشہ گاڑی چلانے والے ڈرائیور اور مالک دونوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فوجداری کیس رجسٹر کیا جائے گا اور 200 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا انہوں نے انتباہ دیا ۔ اس نے سڑکوں پرچلانے والے گاڑیوں کے ہمراہ انشورنس ، فٹنس ، روڈ پرمٹ رجسٹریشن اور ڈرائیورنگ لائیسنس رکھنا چاہئے اور 4 پہیہ والی گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو چاہئے کہ Side Belt کا استعمال کریں اور موٹر سائیکل سوار کو چاہئے کہ ہیلمنٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانا چاہئے ۔ اگر ان تمام میں سے کوئی بھی نہ رہنے پر موٹر وہیکل انفورسمنٹ قانون کے تحت کارروائی ہوگی ۔ موٹر وہیکل انسپکٹر MVI شام نائیک نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 4 پہیہ والی گاڑی میں Side Belt لگانے سے اپنی جان کی حفاظت ہوتی ہے ۔ اس طرح سے موٹر سائیکل سوار کو چاہئے کہ ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانا چاہئے تاکہ حادثہ ہونے پر بھی اپنی جان کی حفاظت ہوتی ہیں ۔ اس ریاستی حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل رجسٹریشن کو آنے والے تمام لوگوں کو چاہئے کہ اپنے ساتھ ہلمٹ کے ساتھ MVI آفس کو رجوع ہونا چاہئے کیونکہ موٹر سائیکل کے ساتھ ہلمٹ کا لزوم قرار دیا گیا ہے ۔ اگر موٹر سائیکل کے رجسٹریشن کو آنے والے بغیر ہلمٹ کے آنے پر گاڑی کا رجسٹریشن کو منسوخ کردیا جائے گا ۔ آخر میں انہوں نے آصف آباد کے حدود میں موجود تمام لوگوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں کو تیز رفتاری سے نہ چلانا چاہئے کیونکہ تیز رفتاری سے چلانے پر اپنی جانوں کا خطرہ ہوسکتا ہے ۔ اس لئے خصوصاً پاسنجر آٹوؤں میں Capacity سے زیادہ لوگوں کو نہ بیٹھایا کریں ۔ کیونکہ حادثات ہونے کا اندیشہ ہوسکتا ہے ۔