انقرہ۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے آج بحیثیت صدر حلف لیا جبکہ اپوزیشن نے ان پر آمرانہ روش اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تقریب حلف برداری سے واک آؤٹ کیا۔ 60 سالہ اردگان نے نئے دستور اور نئے ترقیاتی پروگرامس کے ذریعہ ایک نئے ترکی کی تعمیر کا عہد کیا ہے۔ وہ ترکی کے پہلے راست منتخبہ صدر ہیں اور انہوں نے واضح کردیا ہے کہ وہ اہم ترین عاملہ اختیارات صدر کے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔