رجب طیب اردوغان کے خلاف احتجاجی مظاہرے

انقرہ ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : ’ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے ترکی کے لاکھوں شہری دارالحکومت انقرہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور کئی مقامات پر بڑے احتجاجی مظاہرے منظم کئے گئے ۔

اردوغان ایک ہفتہ طویل بیرونی دورہ کے بعد آج ہی وطن واپس ہوئے ہیں اور ان کی حکومت رشوت ستانی کے کئی الزامات کی تحقیقات کا سامنا کررہی ہے ۔ انقرہ کے مرکزی چوک پر 20,000 سے زائد احتجاجی جمع ہوگئے ۔ مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ ’ انقلاب ہی اس گندگی کو صاف کرسکتا ہے ۔ یہ سب چور ہیں ‘ ۔ چند احتجاجیوں نے اردوغان کی تصویر پر نقلی امریکی ڈالرس پھینکا ۔ رشوت ستانی کے اسکینڈل میں اردوغان کے قریبی رفقاء ماخوذ ہوئے ہیں جس سے ان کی حکومت اپنی بنیادوں سے ہی دہل گئی ہے اور ان کی 11 سال سے جاری حکمرانی کی بقاء کو پہلی مرتبہ سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔۔