مٹ پلی۔/2فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملا پور منڈل کا موضع رتنا پور میں کل گھاس کے کھلے ( گھاس کی ڈھیر ) اور گوبر کی کھاد ( اُپلی ) تقریباً 3لاکھ روپئے مالیت جل کر خاکستر ہوگئے مقامی کسان نلہ گنگا ملیا، نلہ ملیا، دیوانرسیا، دیوا سرینواس، پلی کونڈہ ، راجہ شیکھر، پلی کونڈہ مہیش نے گھاس کے چھ کھلے ذخیرہ کئے ہوئے تھے ساتھ میں ان گھاس کی ڈھیر میںگوبر کی اپلیاں بھی تھیں جس کی مجموعی مالیت تین لاکھ تھی اچانک جل کر خاکستر ہوگئے۔ کسانوں نے حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔