رتناکرن نے گرانڈ ماسٹر زانگ کو مات دے دی

العین ( یو اے ای) ، 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل ماسٹر کے رتناکرن نے ایک بڑا غیرمتوقع نتیجہ پیش کرتے ہوئے ساتویں سیڈ سنگاپور کے گرانڈ ماسٹر زونگ زانگ کو یہاں ایشین کانٹی ننٹل چیس چمپئن شپ کے فرسٹ راؤنڈ میں شکست دے دی۔ اس بازی میں زیادہ تر وقت یہی لگا کہ رتناکرن کو مات ہوجائے گی لیکن انھوں نے سابق چینی کھلاڑی کے مقابل بازی الٹ دی۔ یہ فتح شاید رتناکرن کیلئے قطعی گرانڈماسٹر نارم کے حصول کیلئے اچھی بنیاد ثابت ہوگی۔ گرانڈماسٹر کونیرو ہمپی کو ابتدائی بازی میں برعکس نتیجے کا سامنا ہوا جیسا کہ وہ کرغزستان کی ایسل عبدیاپر کے مقابل ایسی بازی میں ناکام ہوئیں جسے عالمی نمبر تین خاتون کھلاڑی بچا سکتی تھیں۔