جوہانسبرگ۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ابھرتے فاسٹ بولر کاگیسو رباڑا کو جنوبی افریقہ کے بہترین نئے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 19 برس کی عمر میں جنوبی افریقہ کے لئے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کرنے والے رباڑا نے بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں پہلا ونڈے کھیلتے ہوئے 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس طرح انہوں نے مکھایا این تینی کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف 22/6 کے بہترین ریکارڈ کو توڑا ہے۔ ہندوستان کے خلاف رواں سیریز نے بھی رباڑا کے مظاہرے متاثر کن ہیں۔