حیدرآباد ۔27فبروری ( سیاست نیوز) ایس آر نگر علاقہ میں پیش آئے رہزنی کی واردات میں راہ چلتی معمر خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے اس کے گلے سے طلائی چین اڑالی گئی ۔ 65سالہ میرا بائی ساکن ادئے نگر کالونی ایس آر نگر آج صبح چہل قدمی کیلئے جارہی تھی کہ دو نامعلوم رہزنوں نے میرا بائی کے گلے سے طلائی چین اڑا لی ۔ اس واقعہ کے بعد اس علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس ایس آر نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رہزنوں کی نشاندہی کی کوشش کی جارہی ہے ۔