راہول گیارہویں مقام پر

دبئی۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنر لوکیش راہول جنہوں نے دھرمشالہ میں منعقدہ آسٹریلیا کے خلاف فیصلہ کن ٹسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اس کی بدولت وہ 11 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بند ی میں گیارہویں مقام پر پہنچ گئے جو کہ ان کے کریئر میں درجہ بندی کا بہترین مقام ہے۔ 24 سالہ کرناٹک کے بیٹسمین راہول نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا آغاز 57 ویں مقام سے کیا تھا اور چار ٹسٹ مقابلوں میں 46 مقامات کا فائدہ حاصل کیا ہے۔ راہول نے آسٹریلیا کے خلاف 64,10,90,51,67,60 اور ناٹ آوٹ 51 رنز بنائے ہیں۔ راہول 14 ویں مقام پر موجود راہنے اور 34 ویں مقام پر موجود مرلی وجئے سے آگے ہیں۔