راہول گاندھی 17اکتوبر کو کلکتہ میں رہیں گے

کلکتہ 3اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)دو سال بعد کانگریس صدر راہول گاندھی درگا پوجا کے دوران کلکتہ میں موجود رہیں گے اور اس دورے کا مقصد پارٹی ورکروں میں جوش و خروش بھرنا اور عوام سے رابطہ قائم کرنا ہے۔ درگا پوجا مغربی بنگال کا سب سے بڑی پوجا ہے ، درگا پوجا کے پلیٹ فارم کے ذریعہ راہول گاندھی عوام سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔اس کے علاوہ کانگریس صدر بیلور مٹھ بھی جائیں گے ۔چند سال قبل وزیر اعظم مودی بھی بیلور مٹھ جاچکے ہں ۔درگا پوجا کے دوران راہول گاندھی ایک دن کلکتہ میں قیام کریں گے ۔تاہم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔