راہول گاندھی کے ’’ٹافی‘‘کے تبصرہ پر مودی برہم

ہزاری باغ 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی پر جنہوں نے گجرات کے ترقیاتی نمونے کو ’’ٹافی ‘‘ کا نمونہ ‘‘قرار دیا تھاتنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے نائب صدر کانگریس کا تقابل بچوں سے کیااور اور کہا کہ لفظ ’’ٹافی‘‘ سے انہیں بہت زیادہ دلچسپی ہے وہ بار بار ٹافی اور غباروں کا ذکر کرتے ہیں۔ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ انہیں سنجیدہ مسائل پر غور کرنا چاہئے اور انتخابات میں ان پر بحث کرنا چاہئے بی جے پی قائدین کی کہکشاں بشمول ایل کے اڈوانی ،سشما سوراج ،یشونت سنہا ،ارون جیٹلی اور مرلی منوہر جوشی مختلف موضوعات پر اظہار خیال کررہے ہیںلیکن دوسری جانب ایک شخص ایسا ہے جو کا ذہن اب بھی اپنے بچپن سے دور نہیں ہٹ سکا ۔ اتنے اہم انتخابات جن سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے اور آئندہ دس دن میں اس کا فیصلہ ہوجائے گا ایک ایسے لفظ پر اُن کی توجہ مرکوز ہے جیسے ٹافی اور غبارے جن سے بچوں کو ہی دلچسپی ہوسکتی ہے کیونکہ یہ اُن کے ہی کھلونے ہیں وہ کئی دن سے بار بار ٹافی اور غباروں کا تذکرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا عوام کا کام ہے کہ وہ ایسے افراد کو منتخب کریں گے جنہیں غباروں سے کھیلنے کی خواہش ہے اور ٹافیوں سے دلچپسی ہے یا پھر سنجیدہ مسائل پر غور و خوض کرنے سے؟ نریندر مودی نے کہا کہ ایک بچے کی طرح جو چائے فروخت کرتا ہو ان کے ذہن میں کبھی ٹافی کا تصور نہیں آیا بلکہ ان کی نظریں ہمیشہ ٹرافی پر مرکوز رہی۔